زکوۃ کے مال سے اسکول کے اخراجات پوراکرنا

اسکول کے اساتذہ کی تنخواہ
ديسمبر 15, 2022
مدرسہ کے زیرانتظام چلنے والے اسکول میں زکوۃ کااستعمال
ديسمبر 15, 2022

زکوۃ کے مال سے اسکول کے اخراجات پوراکرنا

سوال:ایک قومی ادارہ قریش مسلم اسکول جس میں دینیات کے علاوہ ہندی کی بھی تعلیم دی جاتی ہے اور مسلم وغیرمسلم کارندے وطلبا ہیں،اس کا سارا مصرف زکوۃ سے پرکیا جاتا ہے، اور بصورت خریداری کتب ولباس مسلم وغیرمسلم سب کو دی جاتی ہے، اساتذہ کو تنخواہ،مہمانوں کے لئے کھانے وغیرہ ۱۵؍اگست، ۲۶؍جنوری کے اجلاس کا خرچ سب اسی سے ادا کیا جاتا ہے، اور خواتین کی بقدر ضرورت فوٹو گرافی پربھی خرچ کیا جاتا ہے۔ کیا زکوۃ کے پیسوں سے یہ درست ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

ان تمام امور پرجو مصارف زکوۃ میں شامل نہیں ہے، زکوۃ کا استعمال جائز نہیں ہے (۲)، اگراس مسلم اسکول کے طلباء زکوۃ کے مستحق نہیں ہیں،توان پر زکوۃ اور چرم قربانی وغیرہ کا استعمال درست نہیں ہے۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی