زکوۃ کے استحقاق کے لئے عمرکی قیدنہیں

مسجدکے چندہ کامعاوضہ لیناکیساہے؟
نوفمبر 28, 2022
زکوۃ کااجتماعی نظام
نوفمبر 28, 2022

زکوۃ کے استحقاق کے لئے عمرکی قیدنہیں

سوال:۱-کیا مستحقین زکوۃ وفطرہ کے لئے عمر کی کوئی قید ہے؟

۲-زکوۃ وفطرہ کی رقم دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے علاوہ دنیاوی علوم حاصل کرنے والے طلباء کو دے سکتے ہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-مستحقین زکوۃ وفطرہ کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے، البتہ اگر کسی نابالغ کے والد مالدار ہیں تو وہ مستحق زکوۃ وصدقہ نہیں ۔فتاویٰ عالمگیری میں صراحت ہے:

ولایجوز دفعھا إلیٰ ولد الغنی الصغیر ولوکان کبیرا فقیرا جاز۔(۱)

یعنی مالدار کے نابالغ بچوں کو زکوۃ دینا جائز نہیں،لیکن اگر مالدار شخص ہی کی بالغ اولاد فقیر ہیں تو ان کو زکوۃ دینا جائز ہے۔ (۲)

۲-زکوۃ کی رقم مسلم نادار طلبا (خواہ دینی تعلیم حاصل کررہے ہوں یا دنیوی)کودینا درست ہے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی