زکوۃ سے مسافرخانہ کی تعمیر

اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے زکوۃکااستعمال
ديسمبر 19, 2022
قبرستان میں زکوۃ کامصرف
ديسمبر 19, 2022

زکوۃ سے مسافرخانہ کی تعمیر

سوال:زکوۃ کے مال سے ہاسپٹل، مسافرخانہ، مسجد کی تعمیر، مدرسہ کی تعمیر وغیرہ نیز قرض بشرط واپسی دینا جائز ہے یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

زکوۃ کے مال سے ہاسپٹل، مسافر خانہ، مساجد ومدارس کی تعمیر اور دارالغرباء وغیرہ کا بنانا درست نہیں ہے(۱)، ہاں اگر مستحقین زکوۃ کو مال زکوۃ کی تملیک کردی جائے پھر وہ لوگ ہاسپٹل،مسافر خانہ وغیرہ خود بنوالیں یا مال زکوۃ کو ان چیزوں کی تعمیر کے لئے دوسروں کے حوالہ کردیں اور وہ بنوادیں تو شرعاً اس کی گنجائش ہے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی