زکوۃ سے مدرسہ کاقرض اداکرنا

مدارس کی تعمیر میںزکوۃ کااستعمال
ديسمبر 12, 2022
زکوٰۃ کی رقم سے مدرسہ تعمیر کرنا
ديسمبر 12, 2022

زکوۃ سے مدرسہ کاقرض اداکرنا

سوال:مدرسہ تعلیم القرآن کے صدر صاحب نے ایک پلاٹ،( زمین) خریدی جس کی قیمت ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے طے پائی تھی، ایک لاکھ روپے نقد دے کر مالک پلاٹ سے ایک سال کی مہلت لے لی تھی، ایک سال کی مدت پوری ہوچکی ہے اور کوشش کے باوجود رقم کا انتظام نہیں ہوپارہا ہے، ایسی صورت میںکیا مدرسہ کی زمین کا قرض زکوۃ کے پیسے سے ادا کیا جاسکتا ہے؟ باوجود کوشش کہ قرض ادا کرنے کی کوئی صورت نہیں ہے، اور مالک مقدمہ دائر کرسکتاہے۔

ھــوالمصــوب:

دریافت کردہ صورت میں زکوۃ کی رقم سے مذکورہ زمین کا قرض ادا کرنا شرعاً درست نہیں ہے۔ (۱)

نوٹ: ضرورت کے پیش نظر حیلہ تملیک کرکے مذکور قرض کی ادائیگی کرسکتے ہیں(۱)،اس کی گنجائش ہے۔ (ناصرعلی)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی