زکوۃ سے اساتذہ کی تنخواہ

مدرسہ میں زکوۃ کااستعمال
ديسمبر 12, 2022
مدرسہ کی تعمیر میں زکوۃ کی رقم دینے سے زکوۃ اداہوگی یانہیں؟
ديسمبر 12, 2022

زکوۃ سے اساتذہ کی تنخواہ

سوال:مسجد سے متصل مدرسہ کا نظم ہے، جس میں بیرونی طلبا کے خوردونوش کا بھی انتظام ہے، زکوۃ وصدقات، چرم قربانی وغیرہ کی رقم جمع ہوئی،جو حضرات بذات خود تنخواہ مدرس کو دیتے تھے انہوں نے دینا بند کردیا، ان مذکورہ مدات سے تنخواہ دینا کیسا ہے؟ مدرس ضرورت مند ہیں،ان کے پاس کوئی ذریعہ معاش نہیںہے،توکیا ان کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تنخواہ زکوۃ کی مد سے دی جاسکتی ہے؟رجسٹر پر دستخط کئے بغیرمذکورہ بالارقم  لی ہے، کیا ان کو تنخواہ مانگنے کا مزید حق حاصل ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

دریافت کردہ صورت میں زکوۃ وصدقات کی رقم کا بلاتملیک غیر تنخواہ میں استعمال کرنا شرعاً جائز نہیںہے (۱)،اس طرح زکوۃ دینے والوں کی زکوۃ بھی نہ ادا ہوگی،اگر وہ ضرورت مند ہیں توان کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے زکوۃ کی رقم دی جاسکتی ہے لیکن وہ معاوضہ یا اجرت نہیں ہوسکتی ہے، اور اس کے بعد بھی مذکورہ مدرس کو تنخواہ طلب کرنے کا حق حاصل ہوگا۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی