دعوت دین کے لئے زکوۃ کااستعمال

مصارف زکوۃ کی تفصیل
نوفمبر 30, 2022
زکوۃ کے مصارف سے متعلق متفرق سوالات
نوفمبر 30, 2022

دعوت دین کے لئے زکوۃ کااستعمال

سوال:۱-زکوۃ کے مصارف کیا ہیں؟ مختصرتشریح فرماویں۔

۲-ہنگامی حالات میںمزید کہاں زکوۃ کے مصرف کی گنجائش ہے؟

۳-دین ودعوت کے کام میں کس حد تک زکوۃ کی رقم خرچ کی جاسکتی ہے؟

۴- داعی اور اس کے رفقاء کیا ابن السبیل مانے جائیںگے؟

۵-داعی اور اس کے رفقاء کا مکمل اور لگژری سفر خرچ زکوۃ کی رقم سے دیا جاسکتا ہے؟

۶- مسلمان اور غیرمسلموں میںدینی دعوت پہنچانے کے لئے پروگرام پر آنے والے جملہ اخراجات (پنڈال، لائٹ، مائیکروسسٹم، فرنیچر، پانی، رضاکار، ٹرانسپورٹ، ٹیلی فون وغیرہ) کی ادائیگی زکوۃ کی رقم سے ہوسکتی ہے ؟

۷-دعوتی پروگرام جہاد یا اس جیسے حکم میں شامل ہے؟

ھــوالمصــوب:

۱-مصارف زکوۃ یہ ہیں:۱-فقراء،۲-مساکین، ۳- ابن السبیل،۴-غارمین (مقروض)، ۵-مؤلفۃ القلوب ،۶- عاملین (زکوۃ وصولنے والے)، ۷- غلام آزاد کرانے میں،۸-فی سبیل اللہ (مجاہدین)۔(۲)

۲-زکوۃ انہی مصارف میں خرچ کی جائے گی،ان کے علاوہ کسی اورکام میں خرچ کرنادرست نہیں ہے۔

۳-دین ودعوت کا کام کرنے والے اگراوپربیان کردہ مصارف میں سے کسی مصرف میں آتے ہوں توزکوۃ کی مصرف کی حیثیت سے انہیں زکوۃ دی جائے گی۔(۱)

۴-نہیں۔(۲)

۵-ان کو نہیں دیا جاسکتا ہے۔(۳)

۶-زکوۃ ان چیزوں میںنہیں صرف کرسکتے ہیں۔(۴)

۷-نہیں شامل ہے۔ فقط

تحریر:محمد ظہور ندوی