دامادا وربہنوئی کازکوۃ سے تعاون کرنا

بیوہ لڑکی کوزکوۃ دیناکیساہے؟
ديسمبر 12, 2022
بہنوئی کوزکوۃدیناکیساہے؟
ديسمبر 12, 2022

دامادا وربہنوئی کازکوۃ سے تعاون کرنا

سوال:اگر کسی شخص نے ایک مکان اپنی ذاتی حلال کمائی سے بنوایا اور اس کے بعد اپنے اہل وعیال کے ساتھ اس میں رہتا رہا، اور اس شخص کی اپنی تجارت تھی اور اس نے اپنی تجارت کو بڑھانے کے لئے بینک سے کچھ رقم بطور قرض لے لی، اچانک اس کی تجارت میں خسارہ ہوگیا اور اس شخص کے حالات بہت زیادہ خراب ہوگئے،اب اس کے پاس بینک کا قرض ادا کرنے کے لئے کچھ نہیں بچا، حالات اتنے زیادہ ابتر ہوگئے کہ اپنے اہل وعیال کی کفالت اور پرورش کے لائق بھی رہانہیں اور فاقہ تک کی نوبت آگئی،ایسی صورت میں اگر اس شخص کے سسرال والے (ساس، خسر، سالے) اس کی مدد زکوۃ کی مدسے کرنا چاہے تاکہ اس کے رہائشی مکان جو بینک سے لیاہے اداکرسکے،اوراپنے بچوں کی پرورش کرسکے، تو ایساکرنا جائز ہوگایانہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

بھائی اپنی بہن اور بہنوئی کو مدزکوۃ سے مدد کرسکتے ہیں(۲)، البتہ ماں، باپ زکوۃ کی مدسے اپنی بیٹی کو نہیں دے سکتے ہیں(۳)،زکوۃ کے علاوہ سے تعاون کریں۔

تحریر:محمد ظہور ندوی