بیوہ لڑکی کوزکوۃ دیناکیساہے؟

کیاایک بہن دوسری بہن کو زکوۃدے سکتی ہے؟
ديسمبر 12, 2022
دامادا وربہنوئی کازکوۃ سے تعاون کرنا
ديسمبر 12, 2022

بیوہ لڑکی کوزکوۃ دیناکیساہے؟

سوال:میں زکوۃ اپنی بیوہ لڑکی کودے سکتا ہوں یا نہیں؟ جبکہ اس کے تین بچے ہیں اور آمدنی کاکوئی ذریعہ نہیںہے، معمولی سلائی سے کچھ پیسے مل جاتے ہیں جو کہ گذر اوقات کے لئے ناکافی ہے،اورمیرے داماد کاانتقال ہوچکاہے۔

ھــوالـمـصـــوب:

بیٹی کو زکوۃ نہیں دی جاکتی ہے:

ویشمل ذلک أصولہ وھم أبواہ وأجدادہ وجداتہ وارثین کانوا أولا وکذا أولادہ وأولاد أولادہ وإن نزلوا قال الحنفیۃ لأن منافع الأملاک بینھم متصلۃ۔(۲)

ہدایہ میں ہے :

ولایدفع المزکی زکوتہ إلی أبیہ (إلی القول) وإن سفل الخ۔(۱)

بلکہ اس کا نفقہ آپ پر واجب ہے، اگر وہ حاجت مند ہے۔

تحریر:مسعود حسن حسنی     تصویب:ناصر علی