زکوۃ کے مدسے مدرسہ کاقرض اداکرناکیساہے؟

زکوۃ کی رقم سے مدرسہ کی ضروریات کی تکمیل
ديسمبر 14, 2022
زکوۃکے مال سے اسپتال چلانا
ديسمبر 14, 2022

زکوۃ کے مدسے مدرسہ کاقرض اداکرناکیساہے؟

سوال:زید نے مدرسہ کے لئے ایک زمین خریدی، جس میں سے کچھ رقم بطور قرض ہاشم سے لیا، اب زید کے پاس قرض کی رقم ادا کرنے کے لئے کوئی عطیہ یا امداد کی رقم موجود نہیں ہے، البتہ زکوۃ اور چرم قربانی کی رقم موجود ہے تو کیا زکوۃ اور چرم قربانی کی رقم سے قرض کی ادائیگی کرسکتے ہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

اس قرض کی ادائیگی زکوۃ اور چرم قربانی کی رقم سے نہیں کرسکتے ہیں،عطیہ کی رقم حاصل کرنی ہوگی ۔ (۱)

تحریر:محمد ظہورندوی

زکوۃ کی رقم سے اسپتال کی تعمیر

سوال:زکوۃ کی رقم سے مدارس، دارالاقامہ اور ہسپتال وغیرہ کی تعمیر درست ہے یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

زکوۃ کی رقم سے مدارس، دارالاقامہ اور ہسپتال وغیرہ کی تعمیر درست نہیں ہے ،کیوںکہ زکوۃ کی ادائیگی کیلئے تملیک فقراء شرط ہے، یعنی فقراء کو مالک بنائے بغیر زکوۃ ادا نہیں ہوتی ہے۔ درمختار میں ہے:

ویشترط أن یکون الصرف تملیکاً۔(۲)

فتاویٰ قا ضی خاں اور فتاویٰ عالمگیری میں اس قسم کے مسئلہ کی صراحت بھی موجود ہے:

ولایجوز أن یبنی بالزکوۃ المسجد وکذا القناطر والسقایات وإصلاح الطرقات۔(۳)

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی     تصویب:محمد ظہور ندوی