بہنوں کی تعلیم پرزکوۃ کی رقم خرچ کرنا

ماں اپنے بیٹے کو زکوٰۃ دے سکتی ہے؟
ديسمبر 5, 2022
بھائی اپنی غریب بہن کو زکوٰۃ دے سکتاہے؟
ديسمبر 5, 2022

بہنوں کی تعلیم پرزکوۃ کی رقم خرچ کرنا

سوال:کوئی شخص اپنے مال کی زکوۃ سے اپنی بے نکاحی بہنوں کا اسکول میںداخلہ کراسکتا ہے، ایسی صورت میں زکوۃ ادا ہوجائے گی یا پھر وہ زکوۃ کے پیسے اپنی بہنوں کو دے سکتا ہے کہ وہ جو چاہیں کرلے، کیا ایسی صورت میں بھی زکوۃ ادا ہوجائے گی ؟

ھــوالـمـصـــوب:

غیرشادی شدہ بہنوںکو زکوۃ دینے سے زکوۃ ادا ہوجائے گی:

والأفضل فی الزکوۃ والفطر والنذور الصرف أولاً إلی الأخوۃ والأخوات ثم إلیٰ أولادھم ثم إلی الأعمام والعمات۔(۱)

لیکن داخلہ فیس یا فیس اپنی طرف سے ادا کرنے سے زکوۃ ادا نہ ہوگی، بلکہ بہنوں کو مالک بنانا شرط ہے۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی