بھائی اپنی غریب بہن کو زکوٰۃ دے سکتاہے؟

بہنوں کی تعلیم پرزکوۃ کی رقم خرچ کرنا
ديسمبر 5, 2022
زکوۃ کی رقم سے بہن کاتعاون کرنا
ديسمبر 5, 2022

بھائی اپنی غریب بہن کو زکوٰۃ دے سکتاہے؟

سوال:زید کی ایک لڑکی ہے جس کی زید نے کئی سال پہلے شادی کردی تھی، لڑکی کاشوہر بہت غریب ہے، اس کی مالی حالت بہت ہی ناگفتہ بہ ہے ، کبھی کبھی بیمار ہوجانے پر دوا لانے کے پیسے نہیں ہوتے ہیں اور غربت ایسی دامن گیر ہے کہ فاقہ کی نوبت کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ زید کی مالی حالت اچھی ہے اور زید کے لڑکے بھی کمائی کرتے ہیں تو کیا ایسی صورت میں زید کے لڑکے اپنی ہمشیرہ کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر نہیں تو کوئی حیلہ ہو تو وہ بھی تحریر کردیجئے گا؟

ھــوالـمـصـــوب:

بھائی اپنی بہن کو زکوٰۃ دے سکتا ہے۔(۱)

تحریر: محمدظہور ندوی