بھائی کے لڑکوں کو زکوۃ دینا

کیابیوی شوہرکوزکوۃ دے سکتی ہے؟
ديسمبر 12, 2022
داماد کوزکوۃ دینا
ديسمبر 12, 2022

بھائی کے لڑکوں کو زکوۃ دینا

سوال:۱-زید اور عمر ودوسگے بھائی ہیں، زید مالدار ہے، صاحب نصاب ہے، زکوۃ دیتا ہے،عمرو کا انتقال ہوگیا،ان کے لڑکے اور پوتے غریب ہیں، اگر زید زکوۃ کے پیسوں سے ان کی مدد کرے تو شرعاً جائز ہے؟

۲-زکوۃ کا روپیہ اگر کسی کو دیا جائے کیا ا سے کہہ دیا جائے زکوۃ کا روپیہ ہے یااس کو نہ بتایا جائے ،اگر اس قابل ہے کہ زکوۃ لے سکتا ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-زید عمرو کے لئے لڑکوں اور پوتوں کی زکوۃ کے پیسوں سے مدد کرنا شرعاً جائز ہے بلکہ افضل ہے۔ ردالمحتار میں ہے:

وفی الظھیریۃ:ویبدأ فیالصدقات بالأقارب ثم الموالی ثم الجیران ولودفع زکاتہ إلیٰ من نفقتہ واجبۃ علیہ من الأقارب جاز إذا لم یحسبھا من النفقۃ وقدمناہ موضحا أول الزکوۃ ویجوز دفعھا لزوجۃ أبیہ وابنہ وزوج ابنتہ۔ (۱)

۲-زکوۃ کی ادائیگی کے وقت یہ بتانا ضروری نہیں ہے کہ یہ زکوۃ کی رقم ہے،بلکہ نیت کافی ہے۔ (۲)

تحریر: محمدظہور ندوی