زکوۃ کی رقم سے بہن کاتعاون کرنا

بھائی اپنی غریب بہن کو زکوٰۃ دے سکتاہے؟
ديسمبر 5, 2022
کیاایک بہن دوسری بہن کو زکوۃدے سکتی ہے؟
ديسمبر 12, 2022

زکوۃ کی رقم سے بہن کاتعاون کرنا

سوال:۱-میری بڑی بہن کے پاس تقریباً ۶-۵ تولے زیورات ہیں، لیکن غریب ہیں، چار بچے ہیں، شوہر کی کمائی نہ کے برابر ہے تو کیا میں ان کو زکوۃ کی رقم دے سکتا ہوں؟

۲-ان کا ایک لڑکا جو کہ میرے ساتھ ہی رہتا کھاتا پیتا ہے، ہم اس کو اپنی دکان میں کام کرنے کے واسطے تنخواہ بھی دیتے ہیں، سوال یہ ہے کہ اس کے عید میں کپڑے وغیرہ بنانے کے لئے اور دوا علاج کے واسطے زکوۃ کا پیسہ دے سکتا ہوں؟

۳-اپنے کسی بھی نوکر کو زکوۃ دی جاسکتی ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-ہاں دے سکتے ہیں۔(۲)

۲-دے سکتے ہیں۔(۳)

۳-اگرنوکرزکوۃ کامستحق ہے تواسے بطوراجرت زکوۃ نہیں دی جاسکتی البتہ بطورتعاون زکوۃ کی رقم دے سکتے ہیں۔ (۱)

تحریر:محمد مستقیم ندوی                 تصویب:ناصر علی