مقیم امام کے پیچھے مسافر کی نماز

مقیم امام کے پیچھے مسافر کی نماز
نوفمبر 10, 2018
مقیم امام کے پیچھے مسافر کی نماز
نوفمبر 10, 2018

مقیم امام کے پیچھے مسافر کی نماز

سوال:میں سفر پر گیا ،۷۲کلو میٹر سے آگے مسجد نماز پڑھنے گیا تو وہاں ظہر کی نماز ہورہی تھی، ایک رکعت نماز ہوچکی تھی، اب ہم کو دوپوری کرکے قصر پوری کرنا ہے یا پوری نماز چاررکعت ادا کرنا ہے، اس طرح دورکعت ہوگئی یا تین ہوگئی ہیں تو کیا کرنا چاہئے؟اوراگرچار رکعت ہوگئی ہیں اورہم کو قعدہ اخیرہ ملا تو اب ہم کو سلام پھیرنے کے بعد کتنی رکعت پڑھنا چاہئے؟

ھــوالــمـصــوب:

مقیم امام کے ساتھ نماز پڑھنے کی صورت میں مسافر اتمام کریں گے ، اور امام مقیم کے ساتھ نماز ادا کرنے کی صورت میں چھوٹی ہوئی رکعتوں کو ادا کریں گے(۱)

تحریر: محمدمستقیم ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی