ٹرین پر نماز کیسے پڑھیں ؟

ٹرین پرملازمت کرنے والاقصرکرے گا؟
نوفمبر 10, 2018
معذور کے لئے کنارہ میں نماز پڑھنا ضروری ہے؟
نوفمبر 10, 2018

ٹرین پر نماز کیسے پڑھیں ؟

سوال:میں بریلی سے لکھنؤ آتا ہوں،ظہر کی نماز ادا کرکے سوار ہوتا ہوں، اور گاڑی موسم سرما میں مغرب کے وقت پہنچ جاتی ہے، اب عصر کی نماز کیسے پڑھی جائے، گاڑی میں بہت تنگی رہتی ہے، میرا وطن لکھنؤ ہے۔

ھــوالــمـصــوب:

آپ ٹرین ہی پر عصر کا وقت آنے پر کھڑا ہونا ممکن ہو تو کھڑے ہوکر جس حد تک ممکن ہو قبلہ رو ہوکر نماز ادا کرلیا کریں اور اگر ٹرین زیادہ حرکت کررہی ہے یا کھڑے ہونے کے لئے جگہ نہیں ہے تو بیٹھ کر نماز ادا کریں(۱)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی