قصر سے متعلق چندسوالات

 قصر سے متعلق چندسوالات
نوفمبر 10, 2018
شہر کے ریلوے اسٹیشن پہونچ کر قصر کریں گے ؟
نوفمبر 10, 2018

قصر سے متعلق چندسوالات

سوال:زید لکھنؤ میں سروس کرنے کی وجہ سے لکھنؤمیں ہی اپنا امکان بنواکر مع اہل وعیال ۱۴سال سے قیام پذیر ہے، اور آبائی وطن الہ آباد ہے اور زید کا ارادہ لکھنؤ میں مستقل قیام کا نہیں ہے اورنہ الہ آباد میں مستقل قیام کا ارادہ ہے، تو ایسی صورت میں کیا اگر زید دو چاردن کے لئے الہ آباد جاتا ہے تو وہ قصر کرے گا یا اتمام کرے گا، اور لکھنؤ میں اس کے قیام کا کیا حکم ہوگا، لکھنؤ وطن اقامت ہوگا یا وطن حقیقی ہوگا، نیز اپنے وطن سے کتنی دور چلے جانے کے بعد قصر شروع ہوتا ہے۔ ازراہ کرم مسئلہ کی صحیح نوعیت بتائیں؟

ھــوالــمـصــوب:

جب آپ نے لکھنؤ کو اپناوطن اصلی نہیں بنایا ہے تو چاہے جتنی مدت سے آپ یہاں رہ رہے ہوں، الہ آباد میں آپ کا وطن اصلی ہوگا وہاں پہنچ کر آپ قصر نہیں کریں گے، بلکہ نماز کا اتمام کریں

(۱)الوطن الأصلی ھو موطن ولادتہ أوتأھلہ أوتوطنہ یبطل بمثلہ إذا لم یبق لہ بالأول أھل فلوبقی لم یبطل بل یتم فیھما۔ درمختار مع الرد،ج۲،ص:۶۱۴

(۳-۲) فالذی یصیرالمقیم بہ مسافراً نیۃ مدۃ السفر والخروج من عمران المصر۔ بدائع الصنائع،ج۱،ص:۲۶۱

گے، چاہے دوچار ہی دن وہاں ٹھہرنا ہو، لکھنؤ آپ کا وطن اقامت ہوگا، ۷۷کلو میٹر جانے کا جب ارادہ ہو تو اپنے گاؤں یا بستی سے نکل کر قصر شروع کریں(۱)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی