عارضی اقامت سے متعلق سوالات

عارضی اقامت سے متعلق سوالات
نوفمبر 10, 2018
اقامت کب ختم ہوتی ہے؟
نوفمبر 10, 2018

عارضی اقامت سے متعلق سوالات

سوال:زید ایک سرکاری ملازم ہے، مدراس (جائے ملازمت) شہر سے ۷۰میل (۱۰۸کلو میٹر) کے فاصلہ پر میلوشا رم زید کا وطن ہے، زید ہر جمعہ کی شام کو بعدنماز عصر اپنے وطن میل وشارم روانہ ہوجاتا ہے، دودن قیام کے بعد پھر مدراس چلاجاتا ہے۔ شہر مدراس کے پانچ دن کے قیام میں اس کو نمازیں پوری پڑھنی چاہئے یا قصر؟

(۱) أو ینوی…… إقامۃ نصف شھر حقیقۃ أوحکما۔ درمختار مع الرد،ج۱۲،ص:۶۵

(۲) فیقصر إن نوی الإقامۃ فی أقل منہ أی فی نصف شھر۔ درمختار مع الرد،ج۲،ص:۶۰۶

۲-دوران سفر اگر نماز کا وقت آجائے تو اس وقت وہ اتمام کرے گا یا قصر؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-زید کا شہر مدراس میں پانچ روزہ قیام بحیثیت مسافر سمجھا جائے گا، اور اس پر مسافر کے احکام جاری ہوں گے(۱)

۲-میل وشارم سے مدراس کی مسافت چونکہ سفر کی مسافت ہے اس لئے آمدورفت میں دوران سفر مسافر کے احکام ہوں گے یعنی نماز پوری نہیں پڑھے گا بلکہ قصر کرے گا۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی