حج میں قصرو اتمام کا مسئلہ

سفر میں دونمازوں کوجمع کرنے کاحکم
نوفمبر 10, 2018
حج میں قصرو اتمام کا مسئلہ
نوفمبر 10, 2018

حج میں قصرو اتمام کا مسئلہ

سوال:۱-مکۃ المکرمہ میں حاجی صاحب کا قیام ۱۵دن یا اس سے زیادہ ہوا۔ دوران حج منی میں امام صاحب مسجد خیف میں نماز پڑھاتا ہے، یہ معلوم نہیں کہ امام صاحب مقیم ہے یا نہیں؟ دوران نماز امام صاحب ۴رکعت کے بجائے دو رکعت کے بعد سلام پھیرتاہے۔ ایسی صورت میں مقیم حاجی صاحب کیلئے کیا حکم ہے؟

۲-وقوف عرفات میں حاجی صاحب کیمپ میں سنت اور فرض اپنے وقت پر پوری طرح اد اکرے گا یا فرض پر ہی اکتفاء کرے؟

۸-۳؍ذی الحجہ کو طلوع آفتاب کے بعد منیٰ کیلئے روانہ ہونا سنت سے ثابت ہے، دیکھا گیا ہے کہ معلم صاحب ۷؍ذی الحجہ کی رات کو ہی حاجیوں کو منیٰ کیلئے روانہ کرتے ہیں، ایسا کرنا کیا درست ہے؟

۴-ذی الحجہ شروع ہونے کے بعد ۷؍ذی الحجہ تک حاجی صاحب بال، ناخن کتراسکتا ہے یا نہیں؟

۵-کیا مختلف تاریخی مقامات کی تصویر کھینچ سکتے ہیں تاکہ دوسروں کو تصویر سے شوق اور اسلامی جذبہ ابھارا جائے؟

۶-وسائل محدود ہورہے ہیں، حج کا فریضہ ادا کرنے کا شوق دن بہ دن بڑھتا

(۱)المغنی ج۲،ص:۱۱۲

جاتا ہے۔ یوم عرفہ کے دن کہاں جاؤں کیوں کہ حاجی عرفات میں ہوں گے اور میں یہاں کشمیر میں۔ اے کاش میں بھی ان میں شامل ہوتا ۔کوئی وظیفہ یا آسان ذریعہ تجویز فرمائیں۔

ھــوالــمـصــوب:

۱-ایسی صورت میں اپنی نماز پوری کرلے، اقتداء درست ہونے کے لئے یہ ضروری نہیں ہے کہ امام کے مقیم یا مسافر ہونے کا علم ہو:

إذا قتدیٰ بالإمام ینوی صلاۃ الإمام ولایعلم أن الإمام فی آیۃ صلاۃ فی الظھر أو فی الجمعۃ أجزاہ أیھا کانت(۱)

۲-تنہا خیمہ میں نماز پڑھنے والا شخص نماز اپنے وقت پرپڑھے گا اور اس میں سنن ونوافل بھی ادا کرسکتا ہے(۲)

۳-معلم صاحب ایسا انتظاماً کرتے ہیں ، لہذا جائز ہے۔

۴-جب تک حاجی حالت احرام میں ہو اس کے لئے ناخن یا بال کتروانا درست نہیں ہے(۳)

۵-تاریخی مقامات کی تصویرلے سکتے ہیں۔

۶-کثرت سے یہ دعا کریں:

ربنا أرنا مناسکنا(۴)

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب:ناصر علی ندوی