جائے پیدائش میں قصر کرے گا؟

مسافت کا اعتبار کہاں سے ہوگا؟
نوفمبر 10, 2018
سسرال میں قصر کرے گا یا اتمام؟
نوفمبر 10, 2018

جائے پیدائش میں قصر کرے گا؟

سوال:۱-زید اپنے جائے پیدائش سے ایک دوسرے مقام پر گیا اور وہیں

(۱)وکذا إذا عاد من سفرہ الی مصرہ لم یتم حتی یدخل العمران۔الفتاوی الہندیۃ،ج۱،ص:۱۳۹

(۲)اس موضوع پر اسلامک فقہ اکیڈمی کی تجویز اس طرح ہے:

چھوٹے شہروں میں مسافت شرعی کا حساب اس جگہ سے ہوگاجہاں شہر ختم ہوا ہے،یعنی شہر ختم ہونے کے بعد ۴۸میل کا سفر کیا جائے تبھی وہ مسافر ہوگا،بڑے شہروں میں جن کی آبادی میلوں تک پھیل گئی ہے،مسافت شرعی کا شمار کس مقام سے ہوگا؟اس میں دونقاطِ نظر ہیں:زیادہ حضرات کی رائے ہے کہ جہاں شہر ختم ہوتا ہے وہیں سے ۴۸میل کی مسافت شمار کی جائے گی۔ دوسرا نقطۂ نظر یہ ہے کہ جس محلہ سے سفر شروع ہوا ، وہیں سے مسافت کا شمار ہوگا،البتہ اس پر سبھوں کااتفاق ہے کہ نماز میں قصر کا حکم شہر سے باہر نکلنے کے بعد ہی شروع ہوگا اوراس طرح واپس ہوتے وقت شہر میں داخل ہونے سے پہلے تک ہی قصر کرنا درست ہے۔ (مسافت سفر کا آغاز: ایک شرعی مسئلہ،ص:۲۴)

پر اپنا ذاتی مکان بناکر مع اہل وعیال مستقل طور پر مقیم ہوگیا اور وہیں پر ملازمت بھی کررہا ہے۔ لیکن گاہے بگاہے زید اپنے پہلے والے (مقام) یعنی جائے پیدائش جایا کرتا ہے۔ چونکہ والدین کے علاوہ اور دیگر عزیز واقارب اورکھیتی باڑی بھی ہے تو کیا ایسی حالت میں اگر اپنے جائے مقام سے جائے پیدائش کا سفر طے کرکے پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی نیت سے آئے تو کیا ایسی حالت میں زید پر قصر واجب ہے یا نہیں؟

۲-زید ریل گاڑی کا ڈرائیور ہے، اس لئے زید اپنے مقام سے دوسرے مقام پر گاڑی لے کر لمبے لمبے سفر طے کرتاہے۔ تو کیا ایسی صورت میں زید پر قصر واجب ہے یا نہیں؟

۳-امام صاحب مائک سے نماز پڑھارہے تھے۔ اچانک درمیان میں ایک رکعت کے بعد لائٹ چلی گئی اور مجمع کثیر ہونے کی بنا پر بغیر پہلے سے مکبر مقرر کیے ہوئے کسی مقتدی نے تکبیر کہہ دی تو کیا ایسی صورت میں مکبر مع مصلیان کی نماز ہوگی یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-جائے پیدائش کو خیرباد نہیں کیا ہے تو وہ وطن رہے گا۔ اتمام کرنا ہوگا۔

۲-قصر واجب ہوگا۔

۳-نماز درست ہوگی۔

تحریر: محمد ظہور ندوی