دعا قنوت سے متعلق ایک سوال

جنات سے متعلق چند سوالات
أكتوبر 31, 2018
خدا کی صفت رحمانیت پر ایک اعتراض
أكتوبر 31, 2018

دعا قنوت سے متعلق ایک سوال

سوال :1- دعاء (قنوت نازلہ) کی ابتداء کب سے ہوئی ہے، حضور ؐ کے زمانہ سے یاخلفاء راشدین کے زمانہ سے، یا کسی دیگر بادشاہ کے زمانہ سے۔ ۲- اگر کسی مستند کتب احادیث سے ثابت بھی ہے تو اس میں کفار ومشرکین اور منافقین کیلئے بددعائیں کی جاتی ہیں تو اس کی کیا حقیقت ہے، جبکہ رسول ﷲ ﷺ نے کسی کیلئے بددعا نہیں فرمائی ہے۔ ِ

ھوالمصوب:

1-قنوت نازلہ کی ابتداء نبی کریم ﷺ کے زمانہ سے ہوئی ہے جبکہ مؤنہ ورجیع کا واقعہ پایا گیا، اور نبی کریم ﷺ نے اس میں مؤمنین کیلئے دعائیں اور کفار کیلئے بددعائیں کی ہیں، احادیث وسیرت کی تمام کتب میں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ ۲- رسول ﷲ ﷺ نے نہ اپنے نفس کیلئے بددعا فرمائی ہے اور نہ کسی سے انتقام لیا ہے، بلکہ ہمیشہ اپنے حق میں درگزر سے کام لیا ہے۔قنوت نازلہ آپؐ نے پڑھی ہے، مشرکین وکفار کیلئے بددعا کرنا جائز ہے۔ تحریر:مسعود حسنی ندوی

تصویب:ناصر علی ندوی