خدا کی صفت رحمانیت پر ایک اعتراض

دعا قنوت سے متعلق ایک سوال
أكتوبر 31, 2018
کسی ٹون کو اسلامی میوزک کہنا
أكتوبر 31, 2018

خدا کی صفت رحمانیت پر ایک اعتراض

سوال :ایک غیر مسلم نے سوال کیا کہ قرآن میں اکثر مقامات پر آیا ہے کہ خدا رحمان ورحیم ہے، تو پھر آخر کیوں خدا نے جانور وں کو ذبح کرنے کا حکم دیا ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

ساری کائنات ﷲ تعالی کی ملک ہے ،وہی حقیقی حاکم ہے ،تمام انسانوں کو اسی کے حکم کے تابع ہوکر زندگی گزارنی چائیے ،کیونکہ اس نے ہم پر انعام واکرام کی بارش کر رکھی ہے ،اس کے انعامات سے غلہ، سبزی اور حلال جانور کا گوشت ہے ،جو انسانی غذا ہے ،حلال جانور کو ذبح یا قربانی کرنے کا حکم دینا دراصل ہم سب پر اس کا انعام واکرام ہے ،اگر وہ اس کی اجازت نہیں دیتا تو ہم اپنی اہم ترین غذائیت سے محروم رہ جاتے ،اس کا یہ حکم ہرگز اسکے رحمان ورحیم ہونے کے خلاف نہیں ہے ،کیونکہ ہر شئی کو اس نے ایک مدت خاص تک کے لئے پیدا کیا ہے ،جب اس کی وہ مدت خاص پوری ہوجاتی ہے تو اس کو موت کی آغوش میں سلا دیتا ہے ،کبھی موت کو کسی جاندار پر ذبح وقتل کے ذریعہ طاری کرتا ہے ،اور کبھی کسی مرض کے ذریعہ ،بہر حال یہ سب اسباب موت ہیں ،الغرض ایک حقیقی مصور کی یہ مختلف تصاویر ہیں، وہ اپنی بنائی ہوئی تصویر کو جس طری چاہتا ہے مٹادیتا ہے ،کسی کو حکم دیتا ہے کہ اس کو چاک کردے، کیا یہ مصور کی بے رحمی کہی جائے گی ،اگر وہ ابتداء ہی سے نہ تصویر کشی کرتا تو یہ اس کا ظلم یا بے رحمی ہوتی؟اس طرح بعد کا یہ عمل بھی بے رحمی نہیں کہا جا سکتا ۔ تحریر: ناصر علی