کیااورنگ زیب نے غیر مسلم لڑکی سے شادی کی تھی ؟

بندوں پر درود بھیجنے کا مطلب
أكتوبر 31, 2018
جنات اور شیطان میں فرق
أكتوبر 31, 2018

کیااورنگ زیب نے غیر مسلم لڑکی سے شادی کی تھی ؟

سوال :بادشاہ اورنگ زیب نے ایک غیر مسلم لڑکی سے اس بات پر عقد کیا کہ وہ اپنا مذہب نہیں چھوڑے گی ،او ر ان کے درمیان جو اولاد ہوگی ان کو اسلام کی تعلیم دلائی جائے گی ،تو کیا شریعت اسلامیہ کی رو سے ایسا کرنا جائز ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

تاریخی واقعات تو بحیثیت تاریخ مانے جا سکتے ہیں،لیکن ان کی شرعی حیثیت نہیں ،اصل حقیقت اس میں کہاں تک ہے یہ نہیں کہا جا سکتا ،اور جب کہ کسی دیندار مسلمان پر الزام کی صورت میں ہو تو اس مسلمان کے بارے میں بدگمانی درست نہ ہوگی ،بلکہ وہ تاریخی واقعہ ہی محل نظر سمجھاجائے گا۔ تحریر:محمدمستقیم ندوی

تصویب :ناصر علی ندوی