لاؤڈاسپیکر سے نماز

لاؤڈاسپیکر سے نماز
نوفمبر 10, 2018
والد کی شفایابی پر ایک لاکھ رکعت نماز پڑھنے کی منت ماننا؟
نوفمبر 10, 2018

لاؤڈاسپیکر سے نماز

سوال:ہماری مسجد میں نماز پنج وقتہ اور تراویح لاؤڈاسپیکر پر ہوتی ہے، کبھی مجمع زیادہ ہوتا ہے اور کبھی کم۔ تراویح میں اکثر دوتین صفیں ہوتی ہیں اور یہ لاؤڈاسپیکر مسجد کے مینار پر لگاہوا ہے۔کیا اس صورت میں پنج وقتہ نماز اور تراویح لاؤڈاسپیکر پر درست ہے کہ نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

لاؤڈاسپیکر پر نمازجبکہ بغیر اس آلہ کے آواز تمام مقتدیوں تک پہنچ رہی ہو مکروہ ہے کیوں کہ اس سے قرآن کے احترام میں خلل واقع ہوتا ہے جو درست نہیں ہے۔ لاؤڈ اسپیکر ضرورتاً استعمال کیا جاتا ہے۔بلاضرورت استعمال نا جائز ہے۔ضرورت اندر سے پوری ہوجاتی ہے،مینارپر لاؤڈ اسپیکر نہیں لگاناچاہئے۔

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی