سابق قبرستان میں نماز اداکرسکتے ہیں؟

امور فطرت ادا نہ کرنے والے کی نماز
نوفمبر 10, 2018
اگلی صف میں اگربتی جلانا
نوفمبر 10, 2018

سابق قبرستان میں نماز اداکرسکتے ہیں؟

سوال:ایک بہت پرانا قبرستان ہے، اس میں مٹی دفن ہونا بند ہوچکا ہے، پختہ بلڈنگ بن چکی ہے۔ اب وہ قبرستان مانا نہیں جاتا ہے اور مکان بنانے کے لئے گورنمنٹ سے اجازت بھی مل چکی ہے۔ زید نے متولی سے خرید بھی لی ہے۔ تقریباً بیس بائیس سال سے رہائش گاہ بھی ہے۔ اب اس جگہ پر نماز ہم لوگ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ وضاحت فرمادیں۔ اب اپنے مکان میں پڑھ سکتے ہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

آپ اپنے مکان میں نماز پڑھ سکتے ہیں،البتہ موقوفہ قبرستان کی خریدوفروخت جائز نہیں۔لہذا خریدنے کے بعد بھی آپ اس جگہ کے مالک نہ ہوں گے۔

نوٹ: اگر معلوم ہوکہ وہاں پر قبر ہے تو وہاں سے ہٹ کرنماز پڑھ سکتے ہیں(۳)

تحریر:ساجد علی      تصویب: ناصر علی ندوی