امور فطرت ادا نہ کرنے والے کی نماز

نماز کے بعددعامیں الفاتحہ پڑھنا
نوفمبر 10, 2018
سابق قبرستان میں نماز اداکرسکتے ہیں؟
نوفمبر 10, 2018

امور فطرت ادا نہ کرنے والے کی نماز

سوال:اگر کوئی شخص موئے زیرناف نہیں کاٹتا اور چالیس دن سے زیادہ ہوجائیں تو کیا اس کی نمازیں درست ہوں گی، اور اگرکوئی کاٹتا ہے تو لیکن صرف ذکر کے نیچے کے بال کاٹتا ہے تو یہ اس کیلئے جائزہوگااور نمازیں درست ہوجائیں گی، اگر نمازیں درست نہیں ہوئیں اور وہ انجانا تھا،اب اس

(۱) من عمل عملا لیس علیہ أمرنا فھورد۔ صحیح مسلم، کتاب الأقضیۃ، حدیث نمبر:۱۷۱۸

(۲) وإیاکم والأمور المحدثات فان کل بدعۃ ضلالۃ۔ سنن ابن ماجۃ، ج۱،ص:۲۸،حدیث نمبر:۴۲۰

نے جان لیا تو کیا اس کو چالیس روز کے بعد کی پوری نمازیں واپس لوٹانی پڑیں گی؟

ھــوالــمـصــوب:

نمازیں درست ہوگئی ہیں، البتہ چالیس دن سے زیادہ تک زیرناف بالوں کو صاف نہ کرنے سے گناہ ہوگا اور بال ناف کے نیچے ہی سے کاٹا جائے گا:

ولا عذر فیما وراء الأربعین ویستحق الوعید(۱)

ویبتدیٔ فی حلق العانۃ من تحت السرۃ أیضاً(۲)

تحریر:محمدظفرعالم ندوی   تصویب: ناصر علی ندوی