ایک لاکھ نمازکی منت

نمازکا طریقہ سمجھانے کے لئے نقشہ یاتصویرکاحکم
نوفمبر 10, 2018
نمازا وردعاسے متعلق چندسوالات
نوفمبر 10, 2018

ایک لاکھ نمازکی منت

سوال:فاطمہ نے کسی کام کے لئے ایک لاکھ رکعت نماز کی منت مانی ، زہے نصیب وہ کام پائے تکمیل کو پہنچ گیا، پھر دوسرے کام کے لئے دولاکھ نماز کی منت مانی تو وہ بھی پائے تکمیل کو پہنچ گیا۔ صورت حال یہ ہے کہ موصوفہ نے پانچ چھ ہزار نماز کی ادائیگی کی ہے کہ اسی حال میں السر بیماری سے دوچار ہوگئی اور اٹھنے بیٹھنے وپانچ منٹ یا اس سے زیادہ جھکے رہنے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے ادائیگی دشوار ہے اور موصوفہ کا رجحان بھی مرض میں شدت کی وجہ سے نماز کے علاوہ کی طرف ہوگیا ہے۔ اگراس کے علاوہ کوئی صورت ممکن ہو تو تحریر فرماکر موصوفہ کے اوپر رحم وکرم کا معاملہ کریں۔

ھــوالــمـصــوب:

جہاں تک ممکن ہو تو نماز ادا کریں اور اگر عذر کی بناء پر معذوری ہے تو اس کا بدل فدیہ ہے،ایک نماز کا فدیہ صدقہ فطر کے بقدر ہے:

ثم الوفاء بالمنذور بہ نفسہ حقیقۃ إنما یجب عندالإمکان فاماعندالتعذر فانما تجب الوفاء بہ تقدیراً بخلفہ لأن الخلف یقوم مقام الأصل(۱)

تحریر:محمد ظہور ندوی