وسیلہ سے متعلق دو رایوں کا اصل محل

سورہ نوح کی خاصیت
أكتوبر 30, 2018
توسل سے متعلق تفسیر عثمانی پر ایک اشکال کا جواب
أكتوبر 30, 2018

وسیلہ سے متعلق دو رایوں کا اصل محل

سوال :کنز العمال جس میں ترجمہ اعلی حضرت کا اور تفسیر مولانا نعیم الدین صاحب کا ہے ،اس میں سورہ بنی اسرائیل کی آیت ۶۰۔۵۵کی تفسیر میں ہے کہ مقرب بندوں کو بارگاہ الہی میں وسیلہ بنانا جائز اور ﷲ کے مقبول بندوں کا طریقہ ہے ،‘‘اسی تفسیر میں دوسری جگہ لکھا ہے کہ’’مقرب بندوں کو بارگاہ الہی میں وسیلہ بنانا جائز نہیں ہے ،اور ﷲ کے مقبول بندوں کا یہی طریقہ ہے ‘‘ان دونوں تحریر وں میں کونسی تحریر صحیح ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

وسیلہ کی مختلف صورتیں ہوتی ہیں ،مثلا یوں کہے کہ فلاں تیرے مقبو ل بندے ہیں ، تونے ان پر فضل فرمایا ،مجھ پر بھی فضل فرماکر میری دعاء قبول فرما ،تو یہ جائز وسیلہ ہوگیا ،دوسرا طریقہ وسیلہ کا یہ ہے کہ یوں کہے کہ اس میں اس بزرگ سے بھی ما نگنا شامل ہوجائے ،جیسا کہ عوام کا عقیدہ ہوتا ہے ،تو یہ ناجائز ہے ،اس تفصیل کے بعد دونوں تحریر وں کا الگ الگ مفہوم ہے ،دونوں میں تعارض نہیں ہے ۔ تحریر:محمد ظہور ندوی عفا ﷲ عنہ