توسل سے متعلق تفسیر عثمانی پر ایک اشکال کا جواب

وسیلہ سے متعلق دو رایوں کا اصل محل
أكتوبر 30, 2018
سورہ لقمان کی ایک آیت کی تفسیر
أكتوبر 30, 2018

توسل سے متعلق تفسیر عثمانی پر ایک اشکال کا جواب ِ

سوال :تفسیر عثمانی میں سورہ فاتحہ کے حاشیہ میں ہے ’’اس آیت شریفہ سے معلوم ہوا کہ اس کی ذات کے سواء کسی سے حقیقت میں مدد مانگنی بالکل جائزنہیں ہے،ہاں !اگر کسی مقبول بندہ کو محض واسطہ رحمت الہی اور غیر مستقل سمجھ کر استعانت ظاہری اس سے کرے تو یہ جائزہے ،کہ یہ استعانت حقیقت میں ﷲ تعالی ہی سے استعانت ہے ‘‘اگریہ استعانت صحیح ہے تو اس کی کوئی مثال تحریر کریں ۔ ِ

ھوالمصوب:

صورت مسؤلہ میں اس کی واضح مثال رسول ﷲ ﷺ سے صحابہ کرام کا اپنے لئے مغفرت اور رحمت کی دعا کروانا (1) اور زمانہ نبوت کے ما بعد حضرت عباس ؓ سے حضرت عمر ؓ کا طلب بارش کے لئے دعا کروانا ہے (۲)ان ساری صورتوں میں غیر مستقل سمجھ کر ظاہری استعانت ہے ۔ تحریر: محمدطارق ندوی

تصویب : ناصر علی ندوی