سورہ نوح کی خاصیت

علم غیب سے متعلق ایک آیت پر اعتراض
أكتوبر 30, 2018
وسیلہ سے متعلق دو رایوں کا اصل محل
أكتوبر 30, 2018

سورہ نوح کی خاصیت

سوال :1-مولانا اشرف علی تھانوی ؒکی تفسیر کی ابتداء میں سورتوں کی خاصیت مذکور ہے ،اس میں سورہ نوح کے بارے میں ہے’’اگر کسی دشمن سے ہنگامہ ہوجائے اور دفعیہ اس کا ممکن نہ ہو تو ایک ہزار بار سورہ نوح پڑھیں……اس کی وضاحت فرمائیں ۔ ۲-اگر کوئی کسی مومن کے ساتھ ایسا کرتا ہے تو اس کی مضرت یقینی ہے ،اگر ہے تو اس کی موت اس عمل کی وجہ سے ہوگی یا تقدیر الہی سے ؟ ِ

ھوالمصوب:

1-مذکورہ خاصیت حضرت تھانویؒ نے نہیں لکھی ہے،آپ نے غلط نوٹ کیا ہے ،حضرت تھانویؒ نے سورہ نوح کی تفسیرکرتے ہوئے مذکورہ عمل کی تردید کی ہے : قال نوح رب لا تذر علی الأرض الخ مثل ہذہ الدعوات مما یختص بصاحب الوحی لا یجوز لغیرہ فلاحق لأحد أن یدعو علی مخالفہ بمثلہ کما قد یشاہد عن بعض المدعین الزاعمین للمشیخۃ لولایتہم(1) ۲-نفع وضرر ﷲ کے ہاتھ میں ہے ،لہذا کسی عمل کی پاداش میں جو کچھ بھی اثر ہوگا وہ تقدیر الہی سمجھی جائے گی ۔ ِ
تحریر :محمد مستقیم ندوی

تصویب : ناصر علی ندوی