مکرراور غیر مکرر آیت کی اہمیت میں فرق 

قرآن کا احترام
أكتوبر 30, 2018
قرآن بھولنے کا کفارہ 
أكتوبر 30, 2018

مکرراور غیر مکرر آیت کی اہمیت میں فرق

سوال :1-قرآن میں بعض حکم ایک بار آیا ہے ،اس کی اہمیت زیادہ ہے یا جو پچاس سو بار آیا ہے، اس کی اہمیت زیادہ ہے ؟ ۲-جو یہ کہتے ہیں کہ پچاس یا سو کی اہمیت زیادہ ہے ،ایک یا دو کی اہمیت نہیں، ان کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

1-قرآن مجید کا ایک ایک حرف ،ہر ایک آیت اور تمام احکام قابل عظمت اور لائق احترام ہیں ،اور ہر ایک کی اپنی جگہ اہمیت ہے ،البتہ بعض احکام ایسے ہوتے ہیں کہ جن کو ذہن ودماغ پر ثبت کرنے کے لئے تکرار کی ضرورت پڑ تی ہے، بالخصوص عقائد وایمانیات سے متعلق احکام کی تکرار اسی مقصد کے پیش نظر ہوا کرتی ہے (1) ۲-ایک یا دو جگہ پر جو احکام ہوں ان کی اہمیت سے انکار کرنا درست نہیں ہے،کے خیال کی تصحیح ضروری ہے ،البتہ ایسے شخص کی اقتداء میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ،کیونکہ تحقیراً اس نے یہ بات نہیں کہی ہے ۔ ِ
تحریر :محمد ظفر عالم ندوی

تصویب : ناصر علی ندوی