مولانا شبیر احمد عثمانیؒ اور مولانا اصلاحی ؒکی ایک تحریر کا مطلب

’مؤمنون‘ سے مراد
أكتوبر 30, 2018
زمین متحرک ہے یا ساکن؟
أكتوبر 30, 2018

مولانا شبیر احمد عثمانیؒ اور مولانا اصلاحی ؒکی ایک تحریر کا مطلب ِ

سوال :مفسر قرآن مولانا شبیر احمد عثمانی نے لکھا ہے کہ شیخ ،سید ،پٹھان ،مغل، عثمانی،انصاری میں اونچ نیچ کوئی نہیں ہے ،مولانا صدرالدین اصلاحی نے سورہ حجرات میں بیان کیا ہے کہ ہر قومیت سے نکاح ہو جا تا ہے ۔ ِ

ھوالمصوب:

ان حضرات کی گفتگو کا مقصد یہی ہے کہ تمام انسان بحیثیت انسان برابر ہیں ،اسلام میں ذات برادری کی بنیاد پر کوئی فرق نہیں ہے ،اگر فرق ہے تو اوصاف وصفات کی بنیاد پر ،یعنی جس شخص کے اندر جس قدر بلند صفات ہوں گی وہ اسی درجہ کا انسان ہوگا ،مولانا اصلاحی کی تحریر کا مقصد یہ ہے کہ ہر وہ قوم جس کے پاس آسمانی کتاب ہے اور خدائی احکام وتعلیمات موجود ہیں اور وہ ان کے حامل ہیں تو ان کا نکاح آپس میں درست ہے۔ تحریر: محمد ظفر عالم ندوی

تصویب : ناصر علی ندوی