’مؤمنون‘ سے مراد

ایک آیت کے ترجمہ پر اشکال
أكتوبر 30, 2018
مولانا شبیر احمد عثمانیؒ اور مولانا اصلاحی ؒکی ایک تحریر کا مطلب
أكتوبر 30, 2018

’مؤمنون‘ سے مراد

سوال :سورہ نساء میں آیت 11۵جس وقت نازل ہوئی اس وقت مومنوں کی جماعت کون تھے ؟ ِ

ھوالمصوب:

جس وقت سورہ نساء کی آیت نمبر 11۵ نازل ہوئی اس وقت ظاہر ہے کہ صحابہ کرام ہی مراد ہیں ،لیکن آیت کا مطلب یہ ہے کہ جس بات پرپوری امت متفق ہوجائے اور تحقیق سے یہ معلوم ہوجائے کہ سب متفق ہیں تو ان کی مخالفت جائز نہیں ،اس لئے کہ ﷲ تعالی نے اس بات کی ضمانت لی ہے کہ وہ خطاء سے محفوظ ہیں (1)اور حضور صلی ﷲ علی وسلم کا ارشاد کہ میری پوری امت خطا پر جمع نہیں ہوسکتی ہے (۲) تحریر: محمد طارق ندوی

تصویب :ناصر علی ندوی