ایک آیت کے ترجمہ پر اشکال

’وما أہل بہ لغیر اللّٰہ ‘کی وضاحت
أكتوبر 30, 2018
’مؤمنون‘ سے مراد
أكتوبر 30, 2018

ایک آیت کے ترجمہ پر اشکال

سوال :ترجمہ اشرف علی تھانوی بابت سورہ احزاب آیت نمبر:۵۰’’خالصۃ لک من دون المومنین‘‘کا ترجمہ ’’یہ سب آپ کے لئے مخصوص کئے گئے ہیں نہ او ر مومنوں کے لئے ‘‘صحیح ہے؟نیز زاد بہنوں اور دیگر احکام کیسے ہیں ؟ ِ

ھوالمصوب:

یہ ترجمہ صحیح ہے ،البتہ ’’یہ سب ‘‘میں تمام احکام شامل نہیں ہیں ،بلکہ صرف چند احکام شامل ہیں ، مثلا آپ صلی ﷲ علیہ وسلم کا کسی عورت سے بغیر مہر کے نکاح کرنا اور چار سے زائد نکاح کرنا اور جہا ں تک زاد بہنوں سے نکاح کا تعلق ہے تو وہ تخصیص کے اندر داخل نہیں ہے ،اسلئے کہ اس کے بعد: قد علمنا ما فرضنا علیہم فی أزواجہم(1) ہے ،جس سے ﷲ تعالی نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ عام لوگوں کے لئے جو محرمات اور غیر محرمات ہیں ان کی تفصیل دوسری جگہ بیان ہوئی ہے ،اور جہاں محرمات کا ذکر آیا ہے وہاں ان محرمات میں زاد بہنوں کو شامل نہیں کیاہے ،……لہذا معلوم ہوا کہ زاد بہنیں آپ کے ساتھ مخصوص نہیں ہیں،اور جب مخصوص نہیں ہیں تو ہمارے لئے وہ حرام نہیں ہوگی اور ’’یہ سب ‘‘کا ترجمہ چند دوسرے احکام کو دیکھتے ہوئے درست ہے۔ تحریر: ذوالفقار احمد

تصویب : ناصر علی ندوی