قرآن کی موجودہ ترتیب

سورہ فاتحہ قرآن کا حصہ ہے
أكتوبر 30, 2018
سورت،رکوع ،منزلوں کی تقسیم اورحرکات کا اضافہ
أكتوبر 30, 2018

قرآن کی موجودہ ترتیب

سوال :قرآن پاک میں جس ترتیب سے سورتیں موجو د ہیں وہ اس ترتیب سے کیوں نہیں ہیں جیسے نازل ہوئیں ،اور یہ ترتیب کس نے دی اور کب دی ؟ ِ

ھوالمصوب:

قرآن کی آیتوں اور سورتوں کو وحی لکھنے والے صحابہ کرام نے آ پ ﷺ کے حکم کے مطابق لکھا، آپ ﷺ نے جس طرح فرمایا ویسا ہی کیا ،یہ کوئی انسان کی ترتیب دی ہوئی نہیں ہے ،البتہ حضور ﷺ کے دور میں چونکہ آیتیں اور سورتیں مختلف چیزوں پر لکھی ہوئی منتشر جگہوں میں تھیں ،تو حضرت ابو بکر صدیق ؓکے عہد میں باقاعدہ ایک مصحف میں حضور ﷺ کے بیا ن کردہ ترتیب کے مطابق جمع کردی گئیں ،پھر حضرت عثمان ؓ کے دور میں لغت قریش کے مطابق جمع کی گئیں جو مستقل مصحف کی صورت میں آج موجود ہے (۳) ِ
تحریر :محمد ظفر عالم ندوی

تصویب :ناصر علی ندوی