غیر عالم کا درس قرآن دینا

غیر عالم کا درس قرآن دینا 
أكتوبر 30, 2018
غیر عالم کا درس قرآن دینا
أكتوبر 30, 2018

غیر عالم کا درس قرآن دینا

سوال :ایک شخص جو کسی دینی درسگاہ کا سند یافتہ نہیں ہے فقط تفسیر قرآن کے درس میں شامل رہا ہے،فسق یعنی ڈاڑھی منڈواتاہے،نماز کے معاملہ میں کوتاہ ہے،کذب بیانی سے کام لیتاہے ،دائرہ کے دو مسجدوں میں درس قرآن دیتا ہے،اور غیر مستند باتیں بیان کرتاہے ،کیا ایسا آدمی درس قرآن دینے کا مجاز ہے ،درس میں شامل ہونا چائیے ؟یا ایسے شخص کے درس کو روکنا چائیے؟ ِ

ھوالمصوب:

مذکورہ شخص اگر فاسق وفاجر ہے ،اور غیر مستند باتیں تفسیر بیان کرتے ہوئے بیان کرتا ہے تو ایسے شخص کے درس میں شریک نہیں ہونا چائیے(1)اگر بلا کسی فتنہ کہ آپ کے لئے ممکن ہو تودرس روک سکتے ہیں ورنہ صرف لوگوں کوآگاہ کردیں اور الگ رہیں۔ تحریر:محمد طارق ندوی

تصویب : ناصر علی ندوی