غیر عالم کا درس قرآن دینا

غیر عالم کا درس قرآن دینا
أكتوبر 30, 2018
غیر مسلموں کو ہندی قرآن دینا
أكتوبر 30, 2018

غیر عالم کا درس قرآن دینا

سوال :استاد محترم الحاج بدر الحسن کے فرزند الحاج امین الحسن صاحب مسلسل دس سال سے مسجد ہدی میں کتب تفسیر کا حاصل مطالعہ پیش کرتے ہیں ،رمضان کے ایام میں بعد ترویح درس قرآن کی مجلس بڑے اہتمام سے سجتی ہے ،امت مسلمہ کی ایک بڑی تعداد ا س میں شریک ہوتی ہے ،برادر امین الحسن پیشہ کے لحاظ سے ماہر انجینئر ہیں ،اور کلام پاک پر ان کی گہری نظر ہے ،اور معنی مطالب سے خوب واقفیت رکھتے ہیں ،بسا اوقات وہ علماء کرام کی صحبت میں رہتے ہیں ،ان کی باتوں میں سوز وگداز پایا جاتا ہے ،ان کی باتیں سامعین کے دلوں میں اترتی ہے ،اور لوگوں میں دنیی شعور پیدا ہورہا ہے ،سوال یہ ہے کہ کیا ایک انجینئر کلام الہی پر گفتگو کرسکتا ہے ؟امت مسلمہ کے لئے ا س کے درس قرآن میں شرکت کا کیا حکم ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

انجینئر صاحب اگر مستند کتب تفاسیر سے تفسیر بیان کرتے ہیں تو جائز ہے ،لیکن اگر اپنی رائے سے تفسیر بیان کرتے ہیں تو درست نہیں ہے (1) ِ
تحریر :ساجد علی

تصویب: ناصر علی ندوی