علم غیب سے متعلق ایک آیت پر اعتراض

علم غیب سے متعلق ایک آیت پر اعتراض
أكتوبر 30, 2018
سورہ نوح کی خاصیت
أكتوبر 30, 2018

علم غیب سے متعلق ایک آیت پر اعتراض

سوال :زید کو یہ اشکال ہے کہ ﷲ رب العزت نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا کہ ’’إن ﷲ عندہ علم الساعۃ وینز ل الغیث ویعلم ما فی الارحام وما تدری بأی أرض تموت‘‘حالانکہ موجودہ زمانہ میں ترقی یافتہ سائنسداں نئے نئے آلات کے ذریعہ معلوم کرلیتے ہیں کہ رحم مادر میں لڑکا ہے یا لڑکی ؟آسمان سے بارش کب ہوگی ؟لہذا درخواست ہے کہ زید کے شکوک وشبہات رفع فرمائیں۔ ِ

ھوالمصوب:

صورت مسؤلہ میں آلات کے ذریعہ معلوم کرلینا کہ رحم مادر میں لڑکا ہے یا لڑکی ؟یا آسمان سے بارش کب ہوگی ،وغیر ہ کا مذکورہ آیت سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہے ،کیونکہ آیات مذکورہ میں یہ بتایا گیا ہے کہ بغیر ذرائع کے ایسا معلو م کر نا انسان کے بس میں نہیں ہے ،اس کی قدرت سے باہر ہے ،یہ ﷲ تعالی کی مخصوص صفات میں سے ہے ،دوسروں کے لئے یہاں تک رسائی ممکن نہیں ،لیکن اگر پیٹ چاک کرکے کیا الٹراساؤنڈ کے ذریعہ جو علم ہوتا ہے اس کے برخلاف ہوتا ہے،بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ڈاکٹر یہی بتاتے ہیں کہ لڑکا ہوگا اور لڑکی ہوتی ہے ،نیز آلات یہ بتا تے ہیں کہ فلاں جگہ بارش ہوگی ،وہاں بارش نہیں ہوتی ،او ر جہا ں بتائے کہ نہیں ہوگی وہاں بارش ہوتی ہے ۔ ِ
تحریر :محمد طارق ندوی

تصویب :ناصر علی ندوی