مادہ نکلنے سے غسل

مادہ نکلنے سے غسل
نوفمبر 1, 2018
بغیر شہوت کے مادہ نکلے
نوفمبر 1, 2018

مادہ نکلنے سے غسل

سوال:۱-ایک شخص کو رات میں احتلام ہوا، بغیر غسل کے اس نے نماز پڑھ لی، اس کا کیا حکم ہے۔

۲- اس کو شبہ ہے کہ احتلام منی کا تھا یا مذی یا ودی کا، اس نے مذی یا ودی سمجھ کر نماز پڑھ لی تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱- نماز اس صورت میں نہیں ہوگی، پاکی حاصل کرنے کے بعد دوبارہ ادا کرنا ضروری ہے(۲)

۲- احتیاطاً غسل کرکے نماز ادا کرے۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی