بغیر شہوت کے مادہ نکلے

مادہ نکلنے سے غسل
نوفمبر 1, 2018
وجوب غسل سے متعلق ایک سوال
نوفمبر 1, 2018

بغیر شہوت کے مادہ نکلے

سوال: اگر کسی کو دھات کی شکایت ہے بغیر کسی شہوت کے منی خارج ہوجاتی ہے تو کیا نماز کیلئے وضو کرے گا؟

ھــوالــمـصــوب:

منی نکلنے سے غسل اس وقت واجب ہوتا ہے جبکہ شہوت کے ساتھ نکلے، اگر شہوت کے ساتھ نہ نکلے تو غسل واجب نہیں ہوتا ہے، غسل کے وجوب کیلئے چند چیزیں ہیں:

منہا الجنابۃ وھی تثبت بسببین أحدھما خروج المنی علی وجہ الدفق والشہوۃ من غیرایلاج باللمس أوالنظر أوالاحتلام أوالاستمناء وتعتبرالشہوۃ عندانفصالہ عن مکانہ لاعند خروجہ (۱)

صورت مسؤلہ میں اگر شہوت نہیں پائی جارہی ہے تو غسل واجب نہیں ہوگا، وضو کرکے نماز پڑھے۔

نوٹ:منی نجس ہے، لہٰذا اس کو دور کرکے وضو کیا جائے۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی