نمازعید کے بعد دعا

نمازعید کے بعد دعا
نوفمبر 10, 2018
خطبہ کے بعددعا
نوفمبر 10, 2018

نمازعید کے بعد دعا

سوال:عیدین کی نماز میں ہاتھ اٹھاکر اجتماعی دعا سلام پھیرنے کے بعد یا خطبہ عیدین کے بعد کیسا ہے؟ حضور اکرم ﷺ وصحابہ کرام کا معمول عیدین میں اجتماعی دعا کاتھا یا نہیں؟ فضائل کی بعض کتب میں حدیث کے الفاظ یا عبادی سلونی فوعزتی وجلالی، لا تسئلوا نی الیوم شیئاً فی جمعکم لآخرتکم إلا أعطیتکم میں دعا مانگنے کاحکم ہے اس سے کون سی دعا مراد ہے اجتماعی یا انفرادی؟

ھــوالـمـصـــوب:

حدیث میں دبرصلاۃ کے بعددعاثابت ہے(۱)اس میں عیدکی نماز بھی شامل ہے،البتہ لازم سمجھناغلط ہوگا،مذکور حدیث رمضان میں عبادت کرنے والوں اور عید کی رات جو کہ (لیلۃ الجائزۃ) میں عبادت اور دعا کرنے والوں اور پھر نماز عید پڑھنے والوں کے سلسلہ میں ہے(۲)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی ندوی