عید کے بعدمصافحہ و معانقہ

عید کے بعدمصافحہ و معانقہ
نوفمبر 10, 2018
عید کی نمازکے لئے منبر بنانا
نوفمبر 10, 2018

عید کے بعدمصافحہ و معانقہ

سوال:۱-بعد نماز عیدین مسجد میں مصافحہ ومعانقہ کرنا کہاں تک درست ہے؟

۲-بعد نماز عیدین کوئی شخص مسجد میں امام صاحب سے مصافحہ کرنا اور معانقہ کرنا چاہے تو ایسی صورت میں امام صاحب کا فرض کیا ہے؟

۳-بعد نماز عیدین مسجد کے باہر مصافحہ اور معانقہ کرنا کہاں تک درست ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

مصافحہ کا بذات خود ثبوت ہے، مگربعدنماز عیدین یا قبل نماز عیدین خواہ مسجد کے اندر ہو یا مسجد کے باہر اس کو خاص ولازم تصور کرنا اور اس لزوم کو شرعی قرار دینا بے اصل ہے۔ فقہاء کرام اس رسم کو بدعت قرار دیتے ہیں۔ ردالمحتارمیں ہے:

ثم نقل عن ابن حجر من الشافعیۃ أنھا بدعۃ مکروھۃ،لا أصل لہا فی الشرع…… وقال ابن الحاج من المالکیۃ فی المدخل: أنھا من البدع وموضع المصافحۃ فی الشرع انما ھو عند لقاء المسلم لأخیہ لا فی أدبار الصلوات فحیث وضعھا الشرع یضعھا فینھی عن ذلک ویزجر فاعلہ لما أتی بہ من خلاف السنۃ(۲)

تحریر:حبیب الرحمن ندوی   تصویب:ناصر علی ندوی