عید کی نماز میں قرأت میں غلطی ہوجائے

عید کی نماز میں تکبیر بھول جائے ؟
نوفمبر 10, 2018
کوئی واجب چھوٹ جائے؟
نوفمبر 10, 2018

عید کی نماز میں قرأت میں غلطی ہوجائے

سوال:۱-جمعہ وعیدین میں اگر سجدہ سہو واجب ہوجائے تو کیا کیا جائے؟

۲-اگر امام نے سورہ نبأ کی قرأت میں عذاباً بھول کر چھوڑدیا تو کیا نماز ہوجائے گی یا لوٹانی ہوگی؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-جمعہ وعیدین کی نمازوں میں سجدۂ سہو نہ کرنا بہتر ہے، لیکن اگر سجدۂ سہو کرلیا گیا تو نماز ادا ہوجائے گی۔ ان دونوں نمازوں میں اگر ایسی غلطی ہوگئی جس سے سجدہ سہو لازم ہوتا ہے تو بغیر سجدہ سہوکیے نماز ادا کرلے ، تونماز ادا ہوجائے گی۔ دہرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

۲-اس صورت میں نماز ہوجائے گی۔

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی