عید کی نماز سے متعلق چند متفرق سوالات

خطبہ میں تکبیرات تشریق کاحکم
نوفمبر 10, 2018
عید کی ایک رکعت چھوٹ جائے؟
نوفمبر 10, 2018

عید کی نماز سے متعلق چند متفرق سوالات

سوال:امام صاحب نے نماز عیدالاضحی کی پہلی رکعت میں ثنا کے فوراً بعد قرأت شروع کردی، ۳زائد تکبیریں بھول گئے، دوسری رکعت میں قرأت کے بعد ۳ زائد تکبیروں کے بدلے چھ تکبیریں کہیں اور دونوں رکعتوں میں کسی نے لقمہ نہیں دیا جس سے غلط فہمی پیدا ہوگئی۔ مقتدی حضرات قیام ، رکوع اور سجدہ میں چلے گئے۔ مقتدیوں کے اصرار پر امام نے نماز دوبارہ پڑھائی۔

۱-پہلی جماعت امام اور مقتدیوں میں سے کس کی ہوئی؟

۲-دوسری جماعت ضروری تھی یا نہیں؟

۳-اگر ضروری تھی تو امامت پہلے امام کو کرنی تھی یا دوسرے امام کو کرنی چاہئے تھی؟

۴-دونوں جماعتوں میں کون سی جماعت واجب عیدالاضحی ہوئی اور کون سی نفل؟

ھــوالـمـصـــوب:

دریافت کردہ صورت میں امام اور ان مقتدیوں کی نماز ہوگئی جنہوں نے قیام، رکوع اور قعود میں امام کی اقتداء کی ہے۔

۲،۳- دوسری جماعت کی ضرورت نہ تھی۔

۴-اول جماعت سے واجب ادا ہوگیا،البتہ جولوگ پہلی جماعت میں شریک نہیں تھے بلکہ دوسری جماعت میں شامل ہوئے ،ان کی نمازنہیں ہوئی۔

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی