عیدگاہ میں شادی کی تقریب

عیدگاہ میں شکریہ کا پروگرام
نوفمبر 10, 2018
عید گاہ کا میلہ
نوفمبر 10, 2018

عیدگاہ میں شادی کی تقریب

سوال:زید ایک عیدگاہ کا امام ہے، عورتوں کے نماز پڑھنے کیلئے اس میں کمرے ہیں، زید اس جگہ وکمروں کو ہندو ومسلم کو شادی کیلئے کرایہ پر دیتا ہے ناچ گانے کا بھی اس میں امکان ہے۔ جبکہ لوگوں کے پاس وسیع گھر ہیں کیا زید کا دینا درست ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

حدود عیدگاہ ومسجد میں شادی بیاہ کی تقریب کرنا اور کرایہ پر لوگوں کو دینا شرعاً درست نہیں ہے ۔

نوٹ:سادگی کے ساتھ مسجدمیں نکاح کرنادرست ہے(۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی