عالم کسے کہتے ہیں ؟

علماء کی اصطلاح
أكتوبر 23, 2018
قرآن کی تعلیم کا ایک طریقہ
أكتوبر 23, 2018

عالم کسے کہتے ہیں ؟

سوال :ایک شخص وضع قطع درست رکھتا ہے ،اور شرعی لباس پہنتا ہے ،لوگ اس کو عالم یا حافط کہتے ہیں ،حالانکہ وہ ان تعلیمات سے ناواقف ہوتاہے ،تو کیا اس کو حافظ یا عالم کہا جا سکتا ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

صرف وضع قطع درست رکھنے اور شرعی لباس پہننے سے کوئی عالم وحافظ نہیں ہوسکتا ہے ،عالم وہ ہوگا جو دینی ومذہبی معلومات رکھتا ہو اور حافظ اصطلاحاً وہ ہوگا جو قرآن کا حافظ ہو،مذکورہ صورت میں جب کہ آپ کے بیان کے مطابق وہ شخص ان تعلیمات سے بالکل ناواقف ہے عالم یا حافظ نہیں کہاجاسکتا ۔ ِ
تحریر :محمد طارق ندوی

تصویب : نا صر علی ندوی