صحابہ کرامؓ کے درمیان فقیہ وغیر فقیہ کی تمیز

معراج میں ﷲ کی رویت
أكتوبر 30, 2018
حضرت عمر ؓ سے متعلق ایک سوال
أكتوبر 30, 2018

صحابہ کرامؓ کے درمیان فقیہ وغیر فقیہ کی تمیز

سوال :اصحاب رسول ﷺ کے درمیان فقیہ وغیر فقیہ کی تمیز کرنا صحیح ہے؟ مثلا حضرت ابوہریر ۃؓ وانس بن مالک ؓ کوغیر فقیہ کہتے ہیں ،جو کہ شیخ مکہ تھے ،بعض لوگ تمیزکرنے والے کو کا فر قرار دیتے ہیں ،یہ کہاں تک درست ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

صحابہ کے درمیان فقیہ وغیر فقیہ کی تمیز کرنا درست ہے(۲) جو لوگ تمیزکرنے والے کو کافر سمجھتے ہیں ان کی بات بے بنیاد ،غیر شرعی اور غیر ذمہ دارانہ ہے ،ایسے لوگوں کو اپنی اس غلطی سے رجو ع کرنا اور تو بہ کرنا لازم ہے ۔ ِ
تحریر :محمد ظفر عالم ندوی تصویب : نا صر علی ندوی نوٹ:اگر کوئی فقیہ نہیں ہے اس کو غیر فقیہ کہنا اظہار واقعہ ہے ،ان کی تنقیص مقصود نہیں ہے (ناصر علی )