معراج میں ﷲ کی رویت

حضور ﷺ نے پیدا ہونے کے بعد زمین پر سجدہ کیا تھا ؟
أكتوبر 30, 2018
صحابہ کرامؓ کے درمیان فقیہ وغیر فقیہ کی تمیز
أكتوبر 30, 2018

معراج میں ﷲ کی رویت

سوال :معراج میں آپ ﷺ نے کیا ﷲ پاک کو آنکھوں سے دیکھا تھا؟ ِ

ھوالمصوب:

دریافت کردہ صورت میں خود صحابہ میں دو جماعتیں ہیں ،ایک کی رائے یہ ہے کہ معراج کی رات میں رسو ل ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ﷲ تعالی کو دیکھا ہے ،دوسری جماعت کی رائے یہ ہے کہ نہیں دیکھا ہے ،امام نووی شارح مسلم فرماتے ہیں کہ پہلی رائے راجح ہے ،یعنی رسول ﷲ ﷺ نے ﷲ تعالی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے : فالحاصل أن الراجح عند أکثر أہل العلم أن رسول ﷲ ﷺ رأی ربہ بعینی راسہ لیلۃ الاسراء(1) تحریر: محمد ظفر عالم ندوی

تصویب:نا صر علی ندوی