حضرت حسینؓ کے لئے علیہ السلام کا استعمال

حضرت حسینؓکی شہادت
أكتوبر 30, 2018
کیاحضرت ماریہؓ باندی تھیں ؟
أكتوبر 30, 2018

حضرت حسینؓ کے لئے علیہ السلام کا استعمال

سوال :امام حسینؓ کے اسم گرامی کے ساتھ علیہ السلام لگاسکتے ہیں یا نہیں یا کسی بھی غیرنبی کے لیے علیہ السلام کا کیا ہے؟ ِ

ھوالمصوب:

واضح رہے کہ علیہ السلام کا استعمال اصطلاحی طور پر انبیاء کرام کے ساتھ ہوتا ہے اور رضی ﷲ عنہ کا صحابہ کرامؓ کے ساتھ اس لیے معناً تو انہیں ایک دوسرے کے لیے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن چونکہ یہ اصطلاح بن چکی ہے، لیے علیہ السلام کو انبیاء کرام کے ساتھ اور رضی ﷲ عنہ کو صحابہ کرامؓ کے ساتھ استعمال کرنا چاہئے۔ تحریر:محمدطارق ندوی

تصویب:ناصر علی ندوی