حضرت حسینؓکی شہادت

حضرت حسینؓکی شہادت
أكتوبر 30, 2018
حضرت حسینؓ کے لئے علیہ السلام کا استعمال
أكتوبر 30, 2018

حضرت حسینؓکی شہادت

سوال :حضرت حسن ؓکی شہادت کب ہوئی اور کس نے شہید کیا اور کس چیزسے شہید کیا ،کیا زہر دے کر شہید کیا گیا یا کسی اور چیز سے ؟ ِ

ھوالمصوب:

حضرت حسن ؓکی سن وفات میں مؤرخین کا اختلاف ہے ،مگر مشہور یہ کہ ۴۹ھ میں ان کی وفات ہوئی ،البدایہ والنہایہ میں ہے: والمشہور أنہ مات سنۃ تسع وأربعین کما ذکر نا(۲) حضرت حسنؓ کو زہر دے کر شہیدکیا گیا ،مگر کس نے دیا ،اس کی تحقیق نہ حضرت حسنؓ کوہوئی اور نہ حضرت حسینؓ کو ،اور نہ مؤرخین کو ہوسکی ،کہاجاتاہے کہ آپ کی بیوی جعدہ بنت الاشعث نے زہر دیا تھا(۳) مگر بلاتحقیق ان کو مجرم قرار دینے کا حق کسی کو نہیں ہے ۔ تحریر: محمد مستقیم ندوی

تصویب :ناصر علی ندوی