وترکے بعد کی نفل بیٹھ کرپڑھ سکتے ہیں؟

وترکے بعد کی نفل بیٹھ کرپڑھ سکتے ہیں؟
نوفمبر 4, 2018
نکاح کے بعد شکرانہ کی نماز
نوفمبر 4, 2018

وترکے بعد کی نفل بیٹھ کرپڑھ سکتے ہیں؟

سوال:بعد وتردورکعت نفل بیٹھ کر ہی ادا کرنے کو لوگ کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ حضورؐ بیٹھ کر ہی پڑھتے تھے، نیز ان میں تین تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھنے کا اہتمام کرتے ہیں، کہاں تک درست ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

وتر کے بعد دورکعت پڑھنے کا ثبوت آنحضورؐ سے ملتاہے(۲)لیکن بیٹھ کرہی پڑھنا ضروری نہیں ہے، ہاں اگر کبھی کوئی شخص اتباع سنت میں دورکعت نفل بیٹھ کر وتر کے بعد پڑھے تو اس کا ثواب ملے گا لیکن بیٹھ کر پڑھنا کھڑے ہوکر پڑھنے سے اجر میں نصف ہوتا ہے اس لئے کھڑے ہوکر پڑھنے میں ثواب زیادہ ہے۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی